وسعت رکھنے کے باواجود اگر قربانی نہ کرے تو شریعت میں اسکے بارا میں کیا حکم ہے
جزاك الله خيرا
۔............................................................................................................
وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
قربانی کرنا شرعی اور نیک کام ہے، اور اسکا حکم فقہائے کرام کے مختلف اقوال کی روشنی میں سنت مؤکدہ یا واجب ہے ۔ بلا شک و شبہ سنت پر کار بند رہنا ہی بہتر ہے ۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
((من کان لہ سعۃ ولم یضحّ فلا یقر بنّ مصلانا))
جس آدمی کے پاس طاقت ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو ہماری عید گاہ کے قریب بھی نہ آئے۔ (سنن ابن ماجہ: 3123 وسندہ حسن، وصححہ الحاکم 4/ 232 ووافقہ الذہبی ورواہ احمد 2 / 321)
اس روایت میں عبداللہ بن عیاش المصری مختلف فیہ راوی ہیں جن پر کبار علماء وغیرہم نے جرح کی اور جمہور نے توثیق کی، تقریباً پانچ اور چھ کا مقابلہ ہے۔!
روایتِ مذکورہ کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص قربانی کا استخفاف و توہین کرتے ہوئے استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرے تو اسے مسلمانوں کی عیدگاہ سے دور رہنا چاہئے یعنی یہ روایت قربانی کے استحباب وسُنیت پر محمول اور منکرینِ حدیث کا رد ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: قربانی سنت ہے، واجب نہیں ہے اور جو شخص اس کی استطاعت رکھے تو میں پسند نہیں کرتا کہ وہ اسے ترک کر دے۔ (الموطأ 2/ 487 تحت ح 1073)
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: قربانی کرنا سنت ہے، میں اسے ترک کرنا پسند نہیں کرتا۔ (کتاب الام ج1ص 221)
نیز دیکھئے المغنی لابن قدامہ (9/ 345 مسئلہ: 7851)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ قربانی سنت مئوکدہ ہے ، یعنی ایسی سنت جسے نبی علیہ السلام نے متواتر کیا اور اسکی تعلیم فرمائی ۔ لہٰذا جو شخص باوجود استطاعت کے قربانی نا کرے تو وہ عظیم سنت سے محروم ہوا ، اور سنت کی محرومی بلاشک ایک عظیم نقصان ہے ۔
فوط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
Post a Comment