Fold the paint over the ankle in prayer
بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
نبی کریم ﷺ نے نماز میں کپڑوں کو موڑنے سے منع فرمایا ہے۔:
عن ابن عباس امر النبی ﷺ ان یسجد علی سبعۃ اعضاء ولا
یکف شعراء ولا ثوبا الجبھۃ، والیدین، والرکبتین، والرجلین
【 بخاری : 809】
سیدنا عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے سات اعضاء پر سجدہ کرنے اور بالوں اور کپڑوں کو نہ موڑنے کا حکم دیا ہے ۔(وہ سات اعضاء یہ ہیں) پیشانی، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاوں۔
لیکن اس کا یہ قطعا مطلب نہیں ہے کہ لباس ٹخنوں سے نیچے کرنا جائز ہے۔بلکہ جس طرح موڑنا ناجائز ہے اسی طرح ٹخنوں سے نیچے کرنا بھی ناجائز ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"ما أسفل من الكعبين من الإزار، ففي النار"【بخاری:5787】
تہہ بند کا جو کپڑا ٹخنوں سے نیچے ہو گا وہ آگ میں جائے گا۔
جب یہ دونوں کام ہی حرام ہیں تو پھر اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے کپڑے ہی ایسے سلوائے جائیں جو نماز وغیر نماز ہر وقت ٹخنوں سے اوپر رہیں۔【 فتوی کمیٹی】
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
Post a Comment