Saturday, February 8, 2020

نماز میں سلام پھیرتے وقت وبرکاتہ کی زیادتی

بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
ن̳م̳ا̳ز̳ م̳ی̳ں̳ س̳ل̳ا̳م̳ پ̳ھ̳ی̳ر̳ت̳ے̳ و̳ق̳ت̳ وَ̳̳بَ̳̳رَ̳̳ك̳ـَ̳̳ـ̳ـ̳ـ̳ـ̳ـ̳ـ̳ـ̳ـ̳ـ̳ا̳تُ̳̳ه̳ ک̳ی̳ ز̳ی̳ا̳د̳ت̳ی̳
صرف السلام علیکم کہنے پر اکتفا بھی تسلیم کی صورت ہوتی ہے ۔
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا وكيع، عن سفيان، عن ابن عقيل، عن محمد ابن الحنفية، عن علي رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" مفتاح الصلاة الطهور وتحريمها التكبير وتحليلها التسليم".
سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/باب فَرْضِ الْوُضُوءِ/رٙقٙمُالحٙدِث : ٦١٨
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی کلید (کنجی) پاکی ہے، اور اس کی تحریم تکبیر ہے، اور اس کی تحلیل تسلیم (سلام) ہے “۔
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الطھارة 3 (3)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 3 (275)، (تحفة الأشراف: 10265)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/123)، سنن الدارمی/الطھارة 21 (713) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
چنانچہ سلام پھیرتے وقت السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ کہنا درست اور انصوصِ احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو نماز کے اختتام پر دائیں بائیں السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہتے ہوئے ہاتھ سے اشارہ بھی کرتے تھے۔ تو (یہ دیکھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کرتے ہو جیسے شریر گھوڑوں کی دمیں ہلتی ہیں، تمہیں یہی کافی ہے کہ تم قعدہ میں اپنی رانوں پر ہاتھ رکھے ہوئے دائیں اور بائیں منہ موڑ کر السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہا کرو۔
مختصر صحيح مسلم/المساجد
نماز سے سلام پھیرے تو ہاتھ سے اشارہ کرنا مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 311
علامہ شوکانی ؒ نے شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ کے حوالے سے فرمایا کہ
" ثمَّ يقولَ السَّلامُ عليْكُم" اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی ورحمۃ اللہ نہ کہے تو بھی کفایت کر جائے گا۔
دیکھیے : نیل الاوطار
اسی طرح نسائی : (1329) میں عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دائیں جانب سلام پھیرتے تو : " السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ " کہتے حتی کہ آپ کے دائیں رخسار کی سفیدی نظر آتی، اور بائیں جانب سلام پھیرتے ہوئے کہتے: " السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ " حتی کہ آپ کے بائیں رخسار کی سفیدی نظر آتی۔ اس حدیث کو البانی رحمہ اللہ نے صحیح نسائی میں صحیح قرار دیا ہے۔
حدیث میں ہے نماز کی تحریم اللہ اکبر ہے اور اس کی تحلیل تسلیم یعنی السلام علیکم کہنا ہے اس لئے کوئی محض السلام علیکم بھی کہتا ہے تو بھی کفایت کرجائے گا ۔
مسلم شریف کے الفاظ ہیں :
وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ
صحیح مسلم / 783
یعنی اور نماز کو سلام پر ختم کرتے تھے ۔
ابوداؤد میں دائیں جانب سلام پھیرنے میں مکمل جملہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اور بائیں جانب سلام پھیرنے میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ آیا ہے ۔ چنانچہ جناب علقمہ بن وائل اپنے والد سے بیان کرتے ہیں:
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ قَيْسٍ الْحَضْرَمِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْعَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، ‏‏‏‏‏‏وَعَنْ شِمَالِهِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ .
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی آپ اپنے دائیں جانب «السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» اور اپنے بائیں جانب «السلام عليكم ورحمة الله» کہتے ہوئے سلام پھیر رہے تھے۔
(صحيح أبي داود:997)
علامہ البانی نے اسے صحیح کہا
حافظ ابن حجر نے اسے صحیح کہا
علامہ نووی رحمہ اللہ کے نزدیک بھی یہ حدیث صحیح ہے
ابوداود کی اس حدیث کی بنا پر بعض فقہا نے ورحمۃ اللہ کی زیادتی کا جواز تسلیم کیا ہے ۔ شیخ البانی کے نزدیک صرف دائیں جانب وبرکاتہ کی زیاتی صحیح ہے
دیکھیے : تمام المنہ / 171
جبکہ بلوغ المرام اور المجموع میں دونوں جانب وبرکاتہ ہے جسے حافظ امام نووی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے ۔ واضح رہے کہ آپ ﷺ کا اکثروبیشتر عمل " السلام علیکم ورحمۃ اللہ " ہی ہے اور یہی افضل ہے لیکن کبھی کبھار وبرکاتہ بھی کہہ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
 تحریر مسزانصاری
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
...

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search