What is the Sharia status of the will about burial?
تدفین کے بارے میں وصییت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟جبکہ سورہ بقرہ میں وصییت وراثت کا ذکر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سسٹر کا سوال سمجھ نہیں آیا ، ایڈمن بھائیوں کے مطابق
میرے خیال سے سسٹر پوچھنا چاہ رہی ہیں کہ تدفین کے بارے وصیت کرنا کیسا ہے ؟ شاید انکو مغالطہ ہے کہ تدفین کے بارے میں وصیت نہیں کی سکتی اس لیے انہوں نے ایسا کہا کہ قرآن میں وصیت تو وراثت کی ہے ۔( صفی الرحمٰن ، عمرفاروق)
سو اگر سسٹر کے سوال کا یہی مطلب ہے تو اس کے جواب میں عرض ہے کہ تدفین کی وصیت اگر شرعًا جائز ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ کچھ لوگ جگہ کو تدفین کے لیے خاص کرتے ہیں اور کچھ لوگ شہروں کو خاص کرتے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ اس میں شریعت کے برخلاف کوئی پہلو نا پایا جائے ۔
الشیخ محمد العثیمین رحمہ اللہ اسی نوعیت کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں :
پہلی بات یہ ہے کہ اس سے یہ ضرور پوچھا جائے کہ اس نے اس جگہ کا انتخاب کیوں کیا ہے؟، اس نے شاید اس جگہ کا اس لیے انتخاب کیا ہو کہ وہاں کوئی فرضی اور جھوٹی قبر ہو یا کوئی ایسی قبر ہو جس پر اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک ہوتا ہو یا اس کی وصیت کا اسی طرح کا کوئی اور حرام سبب ہو تو اس صورت میں ایسی وصیت کے مطابق عمل جائز نہیں ، اس وصیت کا اعتبار نہ کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا بشرطیکہ وہ خود بھی مسلمان ہو۔ اگر اس نے اس طرح کی غرض کے سوا کسی اور غرض سے وصیت کی ہے، مثلاً: یہ کہ اسے اس شہر میں دفن کیا جائے جس میں اس نے زندگی بسر کی ہے تو اس صورت میں وصیت کے مطابق عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اس میں مال کا ضیاع نہ ہو، یعنی اگر ایسا کرنے میں بہت سامال خرچ کرنا پڑتا ہو تو بھی اس کی وصیت کے مطابق عمل نہ کیا جائے کیونکہ اگر زمین مسلمانوں کی ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کی ساری ہی زمین ایک جیسی ہے۔
وباللہ التوفیق
دیکھیے : فتاویٰ ارکان اسلام/نمازکےمسائل/صفحہ : :٣٣١
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ
وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ
بِالصّٙوٙاب
Post a Comment