Tuesday, January 5, 2021

Sitara Parastie


 

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

میرے عزیز برادر اسلام ، ستارہ پرستی پر اعتقاد سے بچیے ، ستاروں کی چالوں اور برجوں کے حساب کتاب سے متعلقہ معلومات پر آپ نے اگر یقین رکھا اور اسے اختیار کیا تو آپ نے جادو گری کی ، کیونکہ علم نجوم جادو کی ایک قسم ہے، اس سلسلے میں حدیث رسول ہے:
''مَنِ اقتَبسَ شعبةً من النجومِ، فقد اقتبسَ شعبةً من السِّحر، زاد ما زاد''
تو نجوم (ستاروں) کی تصدیق کرنے والا جادو کی تصدیق کرنے والا ہے، اور جادو کو سچ کہنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔
ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا :
''ثلاثةٌ لا يدخلونَ الجنَّةَ: مدمِن الخمر، وقاتل الرحم، ومصدّق بالسحر''
تین آدمی جنت میں داخل نہ ہوں گے، عادی شرابی، قطع رحمی کرنے والا، اور جادو کی تصدیق کرنے والا، یہ تینوں کام گناہ کبیرہ ہیں۔
(مسند احمد: ۴۳۹۹، صحیح ابن حبان: ۷؍۳۶۶)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُسَدَّدٌ -الْمَعْنَى- قَالا: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ ابْنِ الأَخْنَسِ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < مَنِ اقْتَبَسَ عِلْمًا مِنَ النُّجُومِ اقْتَبَسَ شُعْبَةً مِنَ السِّحْرِ زَادَ مَا زَادَ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جس نے علم نجوم کا کوئی حصہ اخذ کیا تو اس نے اتنا ہی جادو اخذ کیا، وہ جتنا اضافہ کرے گا اتنا ہی اضافہ ہوگا''۔
سنن ابو داود​/بَاب فِي النُّجُومِ/باب: علم نجوم کا بیان/رقم الحدیث : ٣٩٠۵
تخريج: ق/الأدب ۲۸ (۳۷۲۶)، (تحفۃ الأشراف: ۶۵۵۹)، وقد أخرجہ: حم (۱/۲۲۷، ۳۱۱) (حسن)
اگر آپ اخبار و رسائل میں " یہ ہفتہ آپکے لیے کیسا رہے گا " پڑھتے ہیں ، پھر آپ نے جانا کہ میں فلاں برج میں پیدا ہوا یا فلاں برج میرے لیے مناسب ہے تو گویا آپ نے اس سلسلے میں کاہن سے سوال کیا، تو ایسی صورت میں آپ کی چالیس دن کی نمازیں قبول نہ ہوں گی، اور اگر برجوں اور ستاروں کی چالوں کی تصدیق کردی تو رسالت محمدیہ کا انکار کیا، تو میں اپنے مسلمان بھائی کو نصیحت کرتی ہوں کہ اس طرح کے کبیرہ گناہ والے اعمال وافعال سے اپنے آپکو ، اپنے اہل و عیال کو ، احباب و متعلقین کو بچائیے
میں اپنے دینی بھائی کی آخرت کی بھلائی کے لیے دعا گو ہوں ، اسی لیے اپنے بھائی کو کہانت کی اس جہالت سے بچنے کی نصیحت کا اعادہ کرتی ہوں ۔
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search