Thursday, January 14, 2021

دین کے تین اہم اصول۔


السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
دین کے تین اہم اصول۔
۔﹌﹌﹌﹌﹌﹌﹌﹌﹌﹌
اللہ کی معرفت ۔ رسول کی معرفت ۔ دین اسلام کی معرفت ۔
✦اللہ کی معرفت ːːːːː
اللہ ہی تمام جہانوں کا رب ہے اور معبود برحق ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔
✦توحید ربوبیت۔
صرف اللہ ہی خالق، رازق، مدبر اور مالک ہے۔ اللہ کے سوا ہر چیز مخلوق ہے۔
✦توحید الوہیت ːːːːːː
تمام تر عبادات کا حقدار صرف اور صرف اللہ ہی ہے۔ دعا، خوف، امید، توکل، استعانہ، استعاذہ، نذر، قربانی، سب اللہ کے لئے مخصوص ہے ۔
✦توحید اسماء و صفات ːːːːːː
اللہ تعالی کے تمام اسماء و صفات پر ایمان لانا لازمی ہے جو قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔ وہ اپنے ناموں میں یکتا ہے جیسا کہ اس کی شان کے لائق۔
✦رسول کی معرفت۔
اللہ تعالی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دین کی تکمیل کی ہے۔ آپ خاتم النبیین ہیں ۔ آپ نے خیر کے ہر کام کی اطلاع امت کو دی ہے اور شر کے ہر کام سے روکا ہے۔ آپ کہ حقوق میں سے چند یہ ہیں ۔
❶۔ آپ کی دی ہوئی خبروں کو سچا جاننا۔
❷۔ جن باتوں کا حکم دیا ان پر عمل کرنا ۔
❸۔ جن سے روکا ان سے رک جانا۔
❹۔ عبادت آپ کے طریقہ پر کرنا۔ (اتباع سنت)
❺۔ آپ پر صلاة و سلام (درود) بھیجنا۔
❻- آپ سے محبت اللہ کے بعد، سب سے بڑھ کر کرنا
✦دین کی معرفت ۔
دین اسلام کو دلائل کے ساتھ جاننا۔
تین درجات۔
⓵ ارکانِ اسلام
⓶ایمانیات۔
⓷احسان۔
⓵ارکانِ اسلام ːːːːːː
- نماز
- روزہ
- زکوة
- حج
⓶ ایمانیات ːːːːːː
- شہادتین
- اللہ پر ایمان
- فرشتوں پر ایمان
- کتابوں پر ایمان
- رسولوں پر ایمان
- آخرت کے دن پر ایمان
- اچھی بری تقدیر پر ایمان
⓷ احسان ːːːːːː
اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو۔ اگر یہ درجہ نہیں پاسکتے تو یہ سوچو کہ وہ تو تمھیں دیکھ ہی رہا ہے۔
وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ
{ماخوذ از دروس : الشیخ محترم عالم بن نذیر المدنی حفظہ اللہ تعالیٰ }
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

 

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search