Saturday, January 9, 2021

کیا لڑکی نیوز کاسٹر کی جاب کر سکتی ہے؟؟

 


کیا لڑکی نیوز کاسٹر کی جاب کر سکتی ہے؟؟
اگر ویڈیو نہ ہو صرف اواز میں نیوز کاسٹ کرے تو اسلام میں یہ جائز ہے یا نا جائز؟
۔------------------------------
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
شریعت میں عورت کا باہر نکل کر نوکری کرنے کے بارے میں ایسی کوئی ممانعت وارد نہیں ہے کہ گھر سے باہر نکل کر عورتوں کا نوکری کرنا حرام اور ناجائز ہے ۔ مرد کی طرح عورت بھی ایک انسان ہے اور دونوں ہی ایک دوسرے کے لیے لازم اور اٹوٹ حصہ ہیں۔ مرد کام کرنے اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ بھرنے اور انکی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کا مکلف ہے۔ اسی طرح عورت گھر اور بچوں کی نگہداشت اور شوہر کی خدمت گزاری کرنے کی مکلف ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿فَاستَجابَ لَهُم رَبُّهُم أَنّى لا أُضيعُ عَمَلَ عـٰمِلٍ مِنكُم مِن ذَكَرٍ أَو أُنثىٰ...﴿١٩٥﴾... سورةآل عمران
’’پس ان کے رب نے ان کی پکارسنی اور فرمایا کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کروں گا چاہے وہ مرد ہو یا عورت ۔‘‘
اور اگر عورت پر کوئی ایسا وقت آ پڑے کہ اسے گھر سے باہر قدم نکالنا ناگزیر ہوجائے ، مثلاً شوہر فوت ہوجائے یا اپاہج ہو جائے کہ کسب معاش کے قابل نا رہے تو یہ شرعئی عذر عورت کو ستر پوشی اور شرعئی پابندیوں کے ساتھ نوکری کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ تاہم شوقیہ نوکری کرنا درست نہیں یہ فتنہ کا دروازہ کھولنا ہے ۔
پس عورت کے نوکری کرنے کی شرائط میں ضروری ہے کہ نوکری میں کوئی ایسا کام نہ ہو جو شرعاً ناجائز اور غلط ہو ۔ نیز نوکری کرتے ہوئے عورت تمام اخلاقی اور اسلامی آداب کا خیال رکھے ۔
رہی بات نیوز کاسٹر کی ، تو میرے رجحان کے مطابق جدت پسندی اور آزادی نسواں کے بامِ عروج کے اس دور میں شوبز عورت کے لیے ہر گز ہرگز درست نہیں ہے چاہے وہ وڈیو نا ہو اور صرف آڈیو ہی ہو ۔ اللہ تعالیٰ کی زمین بھی فراخ ہے اور اس کا فضل بھی فراخ ہے ۔ عورت بحالتِ مجبوری وہ نوکری کرے جہاں اسکی عزت و عصمت محفوظ رہے ، جبکہ آج کے میڈیا کا کوئی خانہ فتنوں فحاشیوں اور مرد و زن کے اختلاط سے خالی نہیں ہے ۔ پس اس قسم کی نوکری سے اجتنابی ہی بہتر ہے ۔ کیونکہ اس لائین میں ناممکن ہے کہ نامحرم مردوں سے فاصلہ رکھا جائے ۔ آج عورت آڈیو کاسٹنگ کرے گے کل اس کا حوصلہ نسبتًا بلند ہوگا تو وہ وڈیو کی طرف مائل ہوگی ۔ جس کام سے گناہ کی کئی راہیں کھل رہی ہوں اس کام سے راستہ بدل لینا ہی درست ہوتا ہے ۔
فقط اللہ تعالیٰ اعلم

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search