بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
موسیقی حرام ہے ، اسلام نے موسیقی کی کسی بھی صورت کو جائز قرار نہیں دیا ۔ آلاتِ موسیقی سے لے کر آوازِ موسیقی ، نیز گانے ، اسلامی تعلیمات میں حرام ہیں ۔
گانوں کے حوالے سے عمومًا ایک حدیث کو مرفوعًا پیش کیا جاتا ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا
" گانا دل میں نفاق پیدا کرتا ہے جیسے پانی کھیتی کو اُگاتا ہے۔ "
سب سے پہلے ہم ابوداود کی اس حدیث کو مکمل پیش کرتے ہیں
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ، عَنْ شَيْخٍ شَهِدَ أَبَا وَائِلٍ فِي وَلِيمَةٍ، فَجَعَلُوا يَلْعَبُونَ، يَتَلَعَّبُونَ، يُغَنُّونَ، فَحَلَّ أَبُو وَائِلٍ حَبْوَتَهُ، وَقَالَ: سَمِعْتْ عَبْدَ اللَّهِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: >الْغِنَاءُ يُنْبِتُ النِّفَاقَ فِي الْقَلْبِ
- ابوداود
- كِتَابُ الْأَدَبِ / کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
- بَابُ كَرَاهِيَةِ الْغِنَاءِ وَالزَّمْرِ/ باب: گانے اور آلات موسیقی کی کراہت کا بیان
رقم الحدیث : ۴٩٢٧
- حکم : ضعیف (الألباني)
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9315) (ضعیف)»
ترجمہ : سلام بن مسکین ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں جو جناب ابووائل ؓ کے ساتھ ایک ولیمے میں حاضر تھا ۔ پس وہ لوگ آپس میں کھیلنے کھلانے اور گانے لگے تو جناب ابووائل ؓ نے اپنی کمر سے اپنا کپڑا کھولا اور کہا : میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے سنا ہے وہ فرماتے تھے میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ فر رہے تھے ” گانا دل میں نفاق پیدا کرتا ہے ۔ “
وضاحت : یہ روایت مرفو عاَ صحیح نہیں ہے۔ البتہ حضرت عبدُاللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول (موقوف) صحیح ہے۔ اُنھوں نے کہا: گانا دل میں نفاق پیدا کرتا ہے جیسے پانی کھیتی کو اُگاتا ہے۔
دیکھیے : فوائد امام ابن القیمؒ / اغاثۃ اللھفان
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
Post a Comment