السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
’’ يتبع الدجال من أمتي سبعون ألفا عليهم السيجان ‘‘
 میری امت میں سے ستر ہزار ایسے افراد دجال کی پیروی کریں گے،جن پر سبز چادریں ہوں گی ۔(مصنف عبد الرزاق: 20825،شرح السنۃ:7/375،الضعیفہ: 20825)اسنادہ ضعیف جدا۔
اس روایت کی سند میں ابوہارون عمارہ بن جوین عبدی متروک وکذاب راوی ہے۔(التقریب)
البتہ سبز چادر اور پگڑی کو شعار اور مذہبی علامت بنانا ناپسندیدہ اورمکروہ فعل ہے ،کیونکہ سبز چادر اورپگڑی کو مذہبی علامت بنانا یہود کا طرز عمل ہے۔
انس بن مالک  سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’يتبع الدجال من يهود اصبهان سبعون الفا عليهم الطيالسة‘‘
اصبہان کے یہود میں سے ستر ہزار ایسے افراد دجال کی پیروی کریں گے ،جن پر سبز چادریں ہوں گی۔(صحیح مسلم:2944)۔
یہ حدیث دلیل ہے کہ سبزپگڑی اور سبز چادر کو مذہبی شعار بنانا یہود کا طریقہ کار ہے ،جب کہ مسلمانوں کو یہودو نصاری ٰ سمیت دیگر کفار کی مشابہت اختیار نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے ،اور ان کی مشابہت اختیار کرنے او رنقالی کرنے پر سخت وعید وارد ہے-
ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
من تشبه بقوم فهو منهم 
جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ ان ہی میں سے ہے۔(مسند احمد:2/50،سنن ابوداود:4031)۔اسنادہ حسن
وباللہ التوفیق
فتویٰ کمیٹی
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
 
 
                           
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
Post a Comment