السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
 تحریر : مسزانصاری
تحریر : مسزانصاریتصوير کشی اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دی ہے ۔ ایک حدیث قدسی میں رسول اللہﷺ فرماتے ہيں کہ اللہ تعالى نے فرمايا :
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً
اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو ميري مخلوق جيسي تخليق کرنا چاہتا ہے , يہ کوئي دانہ يا ذرہ بنا کر دکھائيں ۔
نيز فرمايا :
إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ 
الله کے ہاں قيامت کے دن سب سے سخت عذاب تصويريں بنانے والوں کو ہوگا۔
صحيح بخاري كتاب اللباس باب عذاب المصورين يوم القيامة 
مزيد فرمايا : 
أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُضَاهُونَ بِخَلْقِ اللَّهِ 
 قيامت کے دن سب سے زيادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ کي تخليق کي نقالي کرتے ہيں ۔
صحيح بخاري كتاب اللباس باب ما وطئ من التصاوير 
ہاتھ سے بنائی گئیں ذی روح کی تصاویر کی حرمت پر امت میں اتفاق ہے ، لیکن تصاویر کشی کے زرائع مثلاً کیمرے اور موبائل سے بنائی گئیں تصاویر پر اختلاف رائے تین حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے
-  يہ کہ یہ عکس ہے تصاوير نہيں ہيں , لہذا فوٹو گرافی اور مووی جائز اور مشروع عمل ہے ۔
- دوسرا گروہ اسے تصاویر کی حرمت میں شمار کرتا ہے اس لیے اسے ناجائز قرار دیتا ہے
- اہل علم کا ايک تيسرا گروہ اسے تصویر تو شمار کرتا ہے لیکن بحالتِ مجبوری اسے اجازت دیتا ہے
 يہ تیسری رائے اکثر علماء عرب و عجم کی ہے ۔ یعنی تيسري رائے کے حاملين نے "اضطراری کیفیت " کو ملحوظ رکھتے ہوئے قاعدہ فقہيہ " الضرورات تبيح المحظورات " (ضرورتيں ناجائز کاموں کو جائز بنا ديتي ہيں ) کے تحت اسے مجبوری پر محمول کیا ہے۔
 میرے رجحان کے مطابق بحالتِ مجبوری کیمرے سے تصاویر لینے میں ان شاءاللہ کوئی حرج نہیں ، جہاں انسان بے بس ہو وہاں الضرورات تبيح المحظورات کے قاعدے پر عمل کرنا ناگزیر بن جاتا ہے ۔
رہی بات سیلفی کی تو سیلفی دل لگی اور تفریحات کا دوسرا نام ہے ، سیلفیز کا کثرتِ استعمال محض مزہ و تفریح ہے جس میں کوئی امر شدید مجبوری نہیں ہوتا  ، تاہم سیلفی بھی اگر بحالت مجبوری لینی پڑے تو ان شاءاللہ اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہوگا ۔ 
فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ
وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ
بِالصّٙوٙاب
 
 
                           
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
Post a Comment