Monday, January 4, 2021


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
اہل علم سے سوال ۔ خارجی کا لفظی معنی کیا ہے اور خوارج سے کون لوگ مراد ہیں؟
۔╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼
وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
لغوی تعریف کے مطابق خوارج خارج کی جمع ہےجوخروج سےمشتق ہے ، اور اصطلاحی تعریف میں امام شہرستانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
" كل من خرج على الإمام الحق الذي اتفقت الجماعة عليه يسمى خارجياً، سواء كان الخروج في أيام الصحابةعلى الأئمةالراشدين أوكان بعدهم على التابعين لهم بإحسان والأئمة في كل زمان"
الملل النحل : جلد 1 صفحہ 114 أبو الفتح محمد بن عبد الكريم بن أبى بكر أحمد الشهرستانی
" ہروہ شخص جواہل سنت والجماعۃ کےمتفقہ امام کےخلاف خروج کرےاسے خارجی کہاجاتا ہے،یہ خروج صحابہ کرام کےزمانےمیں خلفاء راشدین کےخلاف ہو،ان کےبعد تابعین کےخلاف ہوخواہ ہرزمانےمیں ائمہ کےخلاف " ۔
ہر وہ گروہ خوارجی ہے جس نے خلیفہ رابع امیر المومنین حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ وارضاہ پر خروج کیا ۔ یعنی حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ وارضاہ کے خلاف بغاوت خوارجی کی وجہ تسمیہ ہے جو ہر اس شخص پر اطلاق ہوگی جو خوارجیوں کے نظریات پر متفق ہو کر عمل پیرا ہوں ۔
امام ابن قیم رحمہ اللہ نے وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ :
خارجی کا نام ہر اس شخص پر منطبق ہو جاتا ہے کہ جو سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ وارضاہ کے خلاف خروج کرنے والوں کے افعال و اقوال اور نظریات کی مشابہت اختیار کر لے اور ان کے عقیدہ کو اپنا لے ۔ اسی طرح ہر وہ شخص کہ جو قرآن و سنت کو فیصلہ کن شریعت و قانون ماننے سے انکار ، کبیرہ گناہ کے مرتکب مسلمان شخص کو کافر قرار دینے اور ظلم و زیادتی کرنے والے مسلمان حکام کے خلاف خروج کا فتوی دینے میں خوارج کی موافقت کرے تو وہ خارجی کہلائے گا ۔ اگر وہ یہ بھی عقیدہ رکھے کہ کبیرہ گناہوں کے مرتکب مسلمان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہیں گے اور یہ کہ امامتِ کبری قریشی خلفاء کے علاوہ دوسروں کے لئے بھی جائز ہے تو وہ بھی خارجی ہی شمار ہو گا ۔ مذکورہ بالا ان چھ بنیادی باتوں کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے امور میں بھی خوارج سے اگر اختلاف کرے کہ جن کے بارے میں اہل ِ اسلام بھی ایک دوسرے سے اختلاف کرتے ہیں تو پھر وہ خارجی شمار نہیں ہو گا ۔​
[ الفصل فی الملل والاھواء والنحل رقم 113 ]​
فقط اللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہوَسَلَّمَ

وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

 

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search