Saturday, December 19, 2020

  Prostration recitation?


فجر اور عصر کی نماز کے بعد سجدہ تلاوت کا کیا حکم ہے
ممنوعہ اوقات میں نا ہی تلاوتِ قرآنِ مجید اور دیگر تسبیحات پڑھنے کے لیے ممانعت ہے اور اگر ممنوعہ وقت میں تلاوت کرتے ہوئے آیت سجدہ کی تلاوت کیجائے تو سجدۂ تلاوت کرنا بھی بغیر کسی کراہت کے جائز ہے ۔
فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء کے فتوے کے مطابق :
علماء كرام كے صحيح قول كے مطابق نماز كے ممنوعہ اوقات ميں سجدہ تلاوت كرنا جائز ہے؛ كيونكہ اسے نماز كا حكم حاصل نہيں، اور اگر ہم فرض ليں كہ اسے نماز كا حكم حاصل ہے تو پھر بھى ممنوعہ اوقات ميں سجدہ كرنا جائز ہو گا، كيونكہ يہ اسباب والى اشياء ميں سے ہے، مثلا نماز سورج گرہن كى نماز كسوف، اور ممنوعہ وقت ميں طواف كرنے والے كى طواف كى ركعتيں.
ديكھيے : فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 7 / 264 )
فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search