اللہ نے ھمارے لئے آپنے دروازے بند کر دیے
السلام وعلیکم الحمدو اللہ ہندوستان کے سری مسجدِ میں اب نماز ع فرض ادا ہو رہی ہے جمہ کا خطبہ بی ادا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔لوک ڈاؤن کے کافی وقت کے بعد نماز ادا ہو رہی ہے مسجد کے امام اگر درس میں مجودھا حالات کو دیکھ کر جو پچھلے کئی حالات نو مہینے جو ہر مسلمان مسجد سے دوری تھی تو کہتے ہیں کہ ہم گنگار لوگ ہے اس لئے اللہ نے ھمارے لئے آپنے دروازے بند کر دیے کیا ایسا کہنا ٹھیک ہے وضاحت کریں حدیث کی روشنی میں
۔------------------------------------
وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
بے شک ہم پر جو پریشانیاں اور مصیبتیں آتی ہیں، وہ ہمارے اپنے ہی اعمال کا نتیجہ ہیں،صحت ومرض، نفع ونقصان، کامیابی وناکامی، خوشی وغمی، بارش وخشک سالی، مہنگائی وارز انی، بدامنی ودہشت گردی، وبائی امراض، زلزلہ، طوفان، سیلاب وغیرہ،یہ سب ہمارے نیک وبد اعمال کا ہی نتیجہ ہوتے ہیں ۔
اس قسم کی مثالیں قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔
ظَہَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ أَیْدِیْ النَّاسِ لِیُذِیْقَہُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ“․(الروم : ۴۱)
خشکی اور تری میں لوگوں کے ہاتھوں کی کمائی (اعمال) کے سبب خرابی پھیل رہی ہے؛ تاکہ اللہ تعالیٰ اُن کے بعض اعمال کا مزہ انہیں چکھادے؛تاکہ وہ باز آجائیں“۔
عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
دواب الارض وھوامھا فی الخنافس والعقارب یقولان منعنا المطر بسبب ذنوب ابن ادم.(الجواب الکافی)
یعنی زمین کے کیڑے مکوڑے یہاں تک کہ بچھویہ کہتے ہیں کہ ابن آدم کےگناہوں کی وجہ سے بارش سے ہم روک دی گئی۔
لوگوں کے گناہ بارش روکنے کا سبب اور گھروں کی بربادی کا سبب بنتے ہیں جیسا کہ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے:
[وَلَقَدْ اَخَذْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّـنِيْنَ وَنَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرٰتِ](الاعراف:۱۳۰)
ہم نےآل فرعون کو قحط سالی اورپھلوں کی کمی میں پکڑلیا۔
اوربالعموم یہی گناہ معاشرے کی ہلاکت کا سبب بنتے ہیں
مسنداحمد کی حدیث جو کہ ام سلمہؓ سےمروی ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
اذا ظھرت المعاصی فی امتی عمھم اللہ بعذاب من عندہ.
(مسنداحمد:26596)
جب میری امت میں گناہ کی کثرت ہوتی ہے تو اللہ رب العزت ان پر اپناھمہ گیر یعنی عمومی عذاب مسلط کردیتا ہے ۔
فقط واللہ اعلم
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ
وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ
بِالصّٙوٙاب
وٙالسَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ
وَبَرَكـَـاتُه
Post a Comment