Thursday, December 17, 2020

 

حيض كى حالت ميں طلاق دينا 

ایک شخص نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں تین اکھٹی طلا قیں دی ہیں تو کیا یہ طلاق ہو گئی ہی یا رجوع ہو سکتا ہے؟؟اور عورت عد ت کہاں گزا رے ؟؟
جز ا ک اللّه خیرا کثیرا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
حائضہ عورت كى طلاق ميں فقھاء كرام كا اختلاف پايا جاتا ہے كہ آيا اسے دى گئى طلاق واقع ہو گى يا نہيں ؟
جمہور فقھاء كرام كے ہاں يہ طلاق واقع ہو جائيگى، ليكن كچھ فقھاء كے ہاں حيض كى حالت ميں دى گئى طلاق واقع نہيں ہوتى، اس دور كے اكثر فقھاء جن ميں شيخ ابن باز اور شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ بھی شامل ہیں ۔
اس بارے میں ایک فتویٰ ملاحظہ فرمائیے :
سوال :
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دو بچوں کی ماں کو اس کے شوہر نے طلاق دی لیکن اس وقت وہ حالت طہارت میں نہ تھی اور نہ اس نے اپنے شوہر کو یہ بتایا تھا ‘ حتیٰ کہ جب قاضی کے پاس گئے تو اس نے قاضی کو بھی اس بارے میں نہیں بتایا ‘ صرف اپنی ماں کو بتایا اور ماں نے ہی اسے کہا کہ قاضی کو نہ بتانا ورنہ تجھے طلاق ہو گی ‘ پھر عورت اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور پھر شوہر کی طرف رجوع کا ارادہ کر لیا تا کہ بچے ضائع نہ ہوں ‘ سوال یہ ہے کہ حالت حیض میں دی گئی اس طلاق کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال​
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حالت حیض میں دی گئی طلاق کے بارے میں اہل علم میں بہت اختلاف ہے یہ طلاق موثر ہو گی با لغو قرار پائے گی ؟ جمہور اہل عمل کی رائے یہ ہے کہ یہ طلاق موثر ہو گی اور ایک طلاق شمار ہو گی لیکن شوہر کو حکم دیا جائیگا کہ وہ بیوی کو اپنے پاس واپس لائے اور اسے اپنے پاس رکھے حتی کہ وہ حیض سے پاک ہو جائے اور اب اگر چاہے تو شوہر اسے اپنے پاس رکھے چاہے تو طلاق دے دے ‘ جمہور اہل علم کا یہی مذہب ہے ‘ جن میں ائمئہ اربعہ امام احمد ‘ شافعی ‘ مالک اور ابو حنیفہ ؒ بھی شامل ہیں لیکن ہمارے نزدیک ایک مسئلہ میں راجح وہ بات ہے جسے شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ نے پسند فرمایا ہے اور وہ یہ کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوتی ہے نہ موثر ‘ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کے حکم کے خلاف ہے اور نبی اکرم ؐ نے فرمایا:
((من عمل عملا ليس عليه أمرنا فهو رد)) ( صحيح مسلم )
’’جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس کے بارے میں ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ عمل مردود ہے ۔‘‘
اور اس خاص مسئلہ سے متعلق دلیل حدیث عبداللہ بن عمر ؓ ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی تھی اور حضرت عمر ؓ نے جب اس کے متعلق رسول اللہ ؐ کو بتایا تو آپ نے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور فرمایا:
((مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ، ثُمَّ لِيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ، ثُمَّ تَحِيضَ ، ثُمَّ تَطْهُرَ ، ثُمَّ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ بَعْدُ ، وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ ، فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ)) (صحيح البخاري)
’’انہیں حکم دو کہ وہ رجوع کریں اور پھر اسے چھوڑ دیں حتی کہ وہ پاک ہو جائے ‘ پھر اسے حیض آئے اور پھر وہ پاک ہو جائے اور پھر اس کے بعد اگر چاہے تو اسے اپنے پاس رکھے اور چاہے تو اسے طلاق دے دے مجامعت کرنے سے پہلے۔ یہ ہے وہ عدت جس میں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کا حکم دیا ہے‘‘۔
یعنی وہ عدت جس میں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کا حکم دیا ہے ‘ وہ حالت طہارت میں ہے جس میں شوہر نے بیوی کے ساتھ مقاربت نہ کی ہو ‘ لہٰذا جو شخص حالت حیض میں طلاق دے ‘ اس نے گویا اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق طلاق نہیں دی اس لئے ایسی طلاق مردود ہو گی چنانچہ مذکورہ بالا عورت کو دی گئی طلاق موثر نہیں ہے اور عورت ابھی تک اپنے شوہر کی عصمت میں ہے اور اسے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ طلاق کے وقت مرد کو یہ علم تھا کہ عورت طاہرہ ہے یا نہیں ‘ ہاں البتہ اگر اسے یہ علم ہو کہ عورت طاہرہ نہیں ہے تو وہ گنہگار ہو گا اور اگر علم نہ ہو تو وہ گنہگار نہیں ہو گا اور حالت حیض میں دی جانے کی وجہ سے طلاق بھی واقع نہیں ہوگی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ اسلامیہ​/ جلد : ٣ / صفحہ : ٣٠٠


ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وٙالسَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه

 

 

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search