Thursday, December 17, 2020

 
ناخن کاٹنے اور انہیں دفنانے کے بارے میں

ناخن کاٹنے اور انہیں دبانے کے بارے میں عرض یہ ہے کہ اگر آپ انہیں دفن کردیں تو بھی کوئی حرج نہیں اور اگر نا دفن کریں تو بھی ان شاءاللہ کوئی حرج نہیں ۔ دفن کرنے کی کوئی مدت نہیں جب بھی آپ کو سہولت ہو تو آپ دفن کر دیجیے ، اور اگر نہیں دفن کریں تو ان شاءاللہ آپ پر کوئی گناہ نہیں ہوگا ۔
واضح ہو کہ ناخن کاٹ کر انہیں دفن کرنے کے بارے میں کچھ احادیث ہیں جن میں بال اور ناخن دفن کرنے کا حکم ہے، لیکن ایسی تمام احادیث پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتیں ۔
امام بیہقی رحمہ اللہ شعب الایمان میں کہتے ہیں:
"بالوں اور ناخنوں کو دفن کرنے کے بارے میں احادیث مختلف اسناد کے ساتھ موجود ہیں لیکن تمام کی تمام ضعیف ہیں" انتہی
نصب الراية في تخريج أحاديث الهداية " ( 1 / 189 )
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"بالوں اور ناخنوں کو دفن کیا جائے، اور اگر دفن نہ کرے تو اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے" امام احمد سے یہ بات خلال رحمہ اللہ نے اپنی کتاب: "الترجل": (صفحہ: 19) میں نقل کی ہے۔

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

 

 

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search