Tuesday, January 5, 2021

Talaq K Bad Raju krna


 

بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
✍ تحریر مسزانصاری
سب سے پہلے آپ اپنی دوستی کا حق ادا کیجیے ، اور وہ یہ کہ اپنے دوست کو تبلیغ کیجیے ، اسے نصیحت کیجیے کہ حلم و بردباری کی عادت کو اپنائے ، مزاج میں ٹہیراو پیدا کرے ، اللہ تعالیٰ نے مرد کو طلاق کا حق دے کر اسے اس بات کا مکلف کر دیا کہ وہ حق طلاق کا غلط استعمال نا کرے ، اور نا ہی عورت کی کمزوری سے ناجائز فائدہ اٹھائے ۔ اور اللہ تعالیٰ کا یہ حق مرد کو دینا اس بات کو ثبوت ہے کہ مرد میں قوتِ برداشت عورت کی بہ نسبت زیادہ ہوتی ہے ، پھر کسی مرد کا حق طلاق کو بے دریغ استعمال کرنا اس مرد میں قوت برداشت کی کمی کا ثبوت ہے ۔ جو لوگ طلاق جیسے مکروہ عمل کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں سخت باز پرس کیے جائیں گے ۔
صورت مسئولہ میں ، جسکے مطابق پہلی طلاق کے بعد آپکے دوست نے رجعت اختیار کر لی تھی ، دوسری طلاق جس کے مطابق آپ کے دوست نے ایک مجلس میں تین بار طلاق طلاق طلاق کہا جو دراصل ایک ہی طلاق شمار کی جائے گی ۔ آپ کے دوست نے ایک ساتھ تین طلاقیں دے کر شریعت کے حکم کی کھلی خلاف ورزی کی ہے لہذا آپ انہیں یہ بات سمجھائیے کی کہ ایک وقت میں ایک ساتھ تین طلاقیں دینا جائز نہیں ہے ۔ بہر حال راجح موقف کے مطابق ایک وقت کی تین طلاقیں ایک ہی طلاق شمار ہوتی ہے۔ لہٰذا یہ آپکے دوست کی دوسری رجعئی طلاق ہے ۔ آپ کا دوست عدت کے اندر اپنی بیوی سے رجوع کر سکتا ہے ، لیکن یاد رہے عدت گذر جانے کے بعد نیا نکاح اسی بیوی کے ساتھ کر سکتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿اَلطَّلاَقُ مَرَّتَانِ الآیة﴾
بقرة229 ’’
طلاق (رجعی) دوبار ہے‘‘
یاد دہانی کرائیے اپنے دوست کو کہ اب اسکے پاس ایک حق طلاق باقی رہا ہے اگر اس دوسری طلاق کے بعد آپکے دوست نے اپنی بیوی کو تیسری طلاق دے دی تو پھر وہ بیوی اس کے لیے حلال نہ رہے گی ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
﴿فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ﴾
بقرة230
’’اب اگر پھر (تیسری بار) اس کو طلاق دے دے تو وہ عورت اس پر حلال نہ ہو گی جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے‘‘
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search