السلام علیکم سسٹر 
اولاد کے لیے سورہ المریم پڑہنا 
رزق کے لیے سورہ واقعہ پڑہنا اور کوئی چیز گم ہو جائے اس کے لیے سورہ ضحی  پڑہنا اس طرح کی کچھ اور سورتیں جو کسی اور چیزوں کے لیے پڑہنا حدیثوں سے ثابت شدہ عمل ہیں ؟؟؟
╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼۔
بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
 تحریر : مسزانصاری
تحریر : مسزانصاریجوں جوں دین میں تفرقہ بازی کی غلاظت بڑھ رہی ہے عقائد و عبادات میں افراط و تفریط بھی اسی نسبت سے بڑھتی جارہی ہے ۔ اہل بدعت و رافضیت کے علماء کرام میں عقل سلیم نے علومِ دین میں اتنی کمالِ بلندی حاصل کر لی ہے کہ قرآنی سورتوں کے وہ وہ فضائل بیان کر دیے گئے ہیں جن کا امامِ اعظم نبی رحمتﷺ کو بھی وحی الہیٰ نا ہوئے تھے ۔
بریلوی حضرات بھی مدنی چینل کے ٹوٹکے دین کے نام پر امت میں پھیلانے پر سرگرم ہیں ساتھ ساتھ ڈھونڈ ڈھونڈ کر منگھڑت اور ضعیف احادیث کو بھی امت میں پھیلا رہے ہیں ، محدثین نے شب و روز کی محنت سے ضعیف و صحیح احادیث کے مجموعے الگ کیے لیکن اہل بدعت و شرک نے ضعیف احادیث سے ایسے ایسے وظائف کشید کیے ہیں کہ الامان و الحفیظ ۔ کہیں ٹریفک جام سے نکلنے کا وظیفہ بتایا جارہا ہے تو کہیں بجلی کا بل کم آنے کا بھی وظیفہ پیش کیا جاتا ہے ، کہیں 3 پھونکوں سے امتحان میں پہلی پوزیشن آنے کا وظیفہ تو کہیں ان ہی 3 پھونکوں سے چوری ، ڈکیتی ، اور آگ سے مکمل نجات کا نسخہ بتایا جاتا ہے ۔ مدنی چینل ، رافضی شیعوں کی سائیٹس اور عبقری کے وظائف نے لوگوں کو اصل دین سے دور کر دیا ہے ۔ علماء کرام کو دین کی صحیح تعلیمات پھیلانے کی شدید ضرورت ہے ۔
معزز قارئین !! میں نے مطالعہ کے دوران کچھ قرآنی سورتوں کے خود ساختہ فضائل قلمبند کیے جنہیں درج ذیل میں آپ لوگوں کے لیے پیش کر رہی ہوں تاکہ ان میں سے کوئی بھی آپکے علم میں ہو یا آپ کسی پر عمل پیرا ہوں تو آپ اس سے رک جائیے اور دوسروں کو بھی ان شریعت ساز لوگوں کی شریعت سازی سے بچائیے ۔
1- آیت الکرسی پڑھنے سے محتاجی دور ہوتی ہے ۔
2- جو شخص ہر جمعہ کو سورت النساء پڑھے تو وہ قبر کے دباؤ سے محفوظ رہے گا ۔
3- سو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے قبول ہوتی ہے ۔
4- سورت مائدہ  پڑھنے سے پوری دنیا میں موجود زندہ یہودی اور عیسائیوں  کی تعداد سے بھی دس گنا زیادہ اجر و ثواب ملتا ہے اور اتنی مقدار میں خطائیں بخش دی جاتی ہیں ۔
5- سورہ کہف پر ہمیشگی دجال کے فتنوں سے حفاظت کا سبب ہے ۔
6- عرق گلاب یا زعفران سے سورہ اعراف لکھ کر اپنے پاس محفوظ رکھنے سے دشمنوں اور موذی جانوروں سے محفوظ رہتا ہے ۔
7- کوئی شخص بھاگ جائے(ناراضگی یا کسی اور صورت میں)تو سورہ ضحی پڑھنے سے وہ واپس آجاتا ہے
8- سورہ یاسین کو ہر جمعہ کے دن والدین کی قبر پر والدین کی قبر پر پڑھا جائے تو اسکے حروف کے برابر والدین کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔ 
9- جو شخص ہر ماہ سورت انفال اور سورت توبہ پڑھے تو وہ نفاق سے محفوظ رہتا ہے ۔
10- سورہ نازعات کا پڑھنا جان کنی کی تکلیف کے لیے مفید ہے ۔
11- سورہ دخان پڑھنا مشکل کو دور کرتا ہے ۔
12- سورت  "ص" کی تلاوت داود علیہ السلام کے پہاڑ  کے برابر وزن رکھتی ہے ۔
13- قرآن حفظ کے لیے سورہ مدثر کو پڑھ کر دعا مانگنے سے حفظ قرآن میں آسانی ہوتی ہے ۔
14- قریب المرگ پر سورہ جاثیہ کا دم کرنے سے اس کا خاتمہ بالخیر ہوتا ہے ۔
15- جو شخص سورہ زمر پڑھے تو وہ جہنم میں داخل نہیں ہو گا ۔
16- اگر سورہ مزمل کو گیارہ مرتبہ پڑھا جائے تو ہر مشکل دور ہوجاتی ہے ۔
17- سورہ حجرات کو پڑھنے اور دم کرکے پینے سے گھر میں خیر و برکت ہوتی ہے ۔
18- جو شخص ہر تین دن میں سورت غافر  پڑھے تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ۔
سورہ رحمن گیارہ بار پڑھنے سے تمام مقاصد پورے ہوتے ہیں ۔
19- سورہ ق کا پڑھنا باغ میں پھلوں کی کثرت لاتا ہے ۔ 
20- جو شخص سورت سجدہ پڑھے تو اس کے سامنے روزِ قیامت تک نور روشن ہو جاتا ہے۔۔۔" 
21- ہر روز سورہ واقعہ پڑھنے سے کبھی فاقہ نہ ہوگا۔
اس روایت کو شیخ البانی نے موضوع کہا ہے ۔ (السلسلۃ الضعیفہ :290)
22- سورہ ضحی پڑھنے سے بھاگا ہوا آدمی واپس آجائے گا۔
23- سورۃ والضحی (پارہ 30)  کو سات مرتبہ پڑھنے سے وہ چیز مل جائے ۔
24- سورہ علق میں جوڑوں کے درد کا علاج ہے ۔
25- صبح و شام سورہ قدر پڑھنے سے اللہ عزوجل عزت بڑھائے گا۔
26- اگر مالِ تجارت پر سورہ الم نشرح کو پڑھ دیا جائے تو اس میں خوب برکت ہوگی
27- تین بار سورہ تین پڑھنے سے اخلاق وکردار بہترین ہوتے ہیں ۔
28- یرقان اور برص کے امراض کے لیے سورہ بینہ پڑھیں ۔
29- سورہ قارعہ پڑھنے والا بلاؤں سے محفوظ رہتا ہے ۔
30- تین سو بار سورہ تکاثرکو پڑھنے سے قرض اتر جاتا ہے ۔ 
31- انسان یا جانور کو نظر لگ گئی ہو تو اس پر سورہ عادیات پڑھنا  مفید ہے ۔
32- جان کی حفاظت کے لیے سورہ قریش پڑھنا مجرب ہے ۔
33- سورۃ الم نشرح 21 بار صبح و شام اول و آخر3 بار درودشریف۔ طالب علم خود پڑھ لے یا ماں پڑھ کر دم کر دے بہت پْرتاثیر چیز ہے۔ جس وقت بچہ پڑھنے بیٹھے3 بار سورۃ الم نشرح پڑھ لے ،آپ کوئی چیز مطالعہ کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں مجھے یاد رہے 3 بار سورۃ الم نشرح پڑھ کے وہ چیز پڑھیں وہ چیز اللہ کے فضل سے یاد رہے گی یا جس وقت وہ موقع ہو گا اللہ پاک وہ یاد دلا دے گا
34- مشکل کے وقت سورہ ماعون پڑھنا بہت مفید ہے ۔
35- بے اولاد لوگ اگر سورہ کوثر کی تلاوت کریں تو صاحبِ اولاد ہوجاتے ہیں ۔
اس کے علاوہ بھی قرآنی سورتوں کے بہت سے دیگر جھوٹے اور منگھڑت فضائل ذکر کیے جاتے ہیں
ابتدائی لائینز میں مذکور سوال کے اصل موضوع پر آتی ہوں :
دورانِ حمل کے لیے مخصوص مسنون اذکار ، دعا یا وظائف نہیں بتائے گئے ۔ تاہم حالتِ تکلیف میں عورت بغیر  تخصیص ، تحدید یا معین کیے مسنون اذکار یا کثرت سے قرآن کی تلاوت کر سکتی ہے ۔
جہاں تک گمشدہ چیز کے لیے دعا کا تعلق ہے تو " إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا" پڑھی جا سکتی ہے ، کیونکہ چیز کی گمشدگی بھی ایک مصیبت ہی ہوتی ہے اور یہ مصیبت کے وقت کی دعا ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے ۔
نیز ضرورت کے وقت درج ذیل دعا بھی پڑھی جاسکتی ہے :
«اللَّهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ أَنْتَ تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِعِزَّتِكَ وَسُلْطَانِكَ؛ فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ»
یا اللہ ! اے گمشدہ چیز کے لوٹانے والے، گمراہوں کو راستہ دکھانے والے، تو ہی گمراہی میں راستہ دکھاتا ہے، میری کھوئی ہوئی چیز اپنی عزت اور سلطنت کے وسیلے سے لوٹا دے کیونکہ وہ تیری ہی عطا اور فضل سے ہے۔ ( واضح ہو کہ یہ مسنون دعا نہیں ہے ، لیکن محض دعا کے طور پر پڑھی جا سکتی ہے ، کیونکہ دعا اللہ ہی سے کی جاتی ہے ۔ 
اور رزق کے لیے بہترین دعائیں درج ذیل ہیں جنہیں بکثرت پڑھا جا سکتا ہے ۔
بہترین رزق دینے والے سے رزق مانگنا:
۱۔ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
اور ہمیں رزق دے اور تو بہترین رازق ہے"
المائدہ:114
۲۔ وَإِذَا قُلْتَ: اللهُمَّارْزُقْنِيقَالَ اللهُ: قَدْ فَعَلْتُ
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:جب تم کہو گے:
اللهُمَّ ارْزُقْنِي
تو اللہ کہے گا:میں نے رزق دینے کا فیصلہ کردیا۔
شعب الایمان:610، السلسلۃ الصحیحۃ:3336
ایک روایت میں ہے کہ :
۳۔ حَدَّثَنَا ابْنُ عَامِرٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ عَلَى أَهْلِهِ، فَلَمَّا رَأَى مَا بِهِمْ مِنَ الْحَاجَةِ، خَرَجَ إِلَى الْبَرِيَّةِ، فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ امْرَأَتُهُ قَامَتْ إِلَى الرَّحَى، فَوَضَعَتْهَا، وَإِلَى التَّنُّورِ فَسَجَرَتْهُ، ثُمَّ قَالَتْ: اللهُمَّارْزُقْنَا.
فَنَظَرَتْ فَإِذَا الْجَفْنَةُ قَدِ امْتَلَأَتْ. قَالَ: وَذَهَبَتْ إِلَى التَّنُّورِ فَوَجَدَتْهُ مُمْتَلِئًا. قَالَ: فَرَجَعَ الزَّوْجُ، قَالَ: أَصَبْتُمْ بَعْدِي شَيْئًا؟ قَالَتْ امْرَأَتُهُ: نَعَمْ مِنْ رَبِّنَا. قَامَ إِلَى الرَّحَى. فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " أَمَا إِنَّهُ لَوْ لَمْ يَرْفَعْهَا، لَمْ تَزَلْ تَدُورُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
مسند احمد:10658
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی اپنی بیوی کے پاس آیا اور اس پر فاقے کے حالات دیکھے تو وہ جنگل کی طرف نکل گیا یہ دیکھ کر اس کی بیوی چکی کی طرف بڑھی اور اسے لا کر رکھا، تنور کو دہکایا اور کہنے لگی
اللهُمَّ ارْزُقْنَا:
اے اللہ ہمیں رزق عطا فرما۔
اس نے دیکھا تو اچانک پیالہ بھرا ہوا تھا۔ پھر وہ تنور کے پاس گئی تو وہ بھی بھرا ہوا تھا۔ اتنے میں اس کا شوہر واپس آگیا اور کہنے لگا کیا میرے بعد تمہیں کچھ حاصل ہوا ہے؟ اس کی بیوی نے کہا ہاں، ہمارے رب کی طرف سے۔ چنانچہ وہ اٹھ کر چکی کے پاس گیا۔ رسول اللہ ﷺ سے یہ واقعہ ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا:
اگر وہ چکی کا پاٹ نہ اٹھاتا تو وہ قیامت تک گھومتی رہتی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین سمجھنے اور سمجھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔ 
آمین ثم آمیــــــــــــــن یارب العالمین يارب انت الحي الذي لا يموت أبداً 
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُ
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ
وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ
بِالصّٙوٙاب
 
 
                           
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
Post a Comment