بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ میں وٙمٙغفِرٙتُهُ کا اضافہ
۔┄┅═════════════════┅┄
تحریر : مسزانصاری
سلام کرنے کا افضل طریقہ یہ ہے کہ " السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ " کہا جائے اور اس سلام کے جواب میں " وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ " کہا جائے ۔ لیکن بعض روایات میں وَبَرَكَاتُهُ کے بعد وٙمٙغفِرٙتُهُ بھی منقول ہے ۔ تاہم اتباع سنت کا تقاضا یہی ہے کہ سلا م کرتے وقت وَبَرَكَاتُهُ کہنے تک اکتفا کیا جا ئے کیوں کہ ارشا د با ر ی تعا لیٰ ہے :
اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول اللہﷺ سے آگے مت بڑھو اور اللہ سے ڈرو
(49/الحجرا ت :1)
اس سلسلے میں ابو داود کی ایک روایت پیش کی جاتی ہے :
حدثنا إسحاق بن سوید الرملي، حدثنا أبو مریم، أظن أني سمعت نافع بن یزید قال: أخبرني أبو مرحوم، عن سہل بن معاذ بن أنس، عن أبیہ، عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم بمعناہ، زاد ثم أتی آخر، فقال: السلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ ومغفرتہ․ فقال: أربعون قال: ہکذا تکون الفضائل․
پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: السلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ ومغفرتہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ان کے لیے) چالیس نیکیاں ہیں اور فرمایا: فضیلت وثواب میں ایسے ہی اضافہ ہوتا ہے۔(ابوداوٴد: ۵۱۹۶، باب کیف السلام)
علمی تحقیق اس حدیث کو قابل استدلال نہیں ثابت کرتی ،
- صاحب اوجز المسالک نے اِس روایت کو نقل کرنے کے بعد لکھا ہے:
علامہ منذری فرماتے ہیں: کہ
" یہ حدیث ضعیف ہے؛ کیوں کہ سندِ حدیث کا ایک راوی ابو مرحوم عبد الرحیم بن میمون ہے، اِس کی روایات قابل استدلال نہیں ہوتیں۔
(اوجز: ۱۷/۱۷۶)
- اِسی حدیث کے دوسرے راوی ہیں سہل بن معاذ، اِن کو بھی یحییٰ بن معین نے ضعیف کہا ہے؛ اگر چہ ابن حبان نے اِنہیں ثقات میں ذکر کیا ہے۔
(میزان: رقم: ۳۵۹۲)
وہ کثیر اعمال جو بدعت کی زد میں آتے ہیں ان قلیل اعمال سے بہتر نہیں ہیں جو سنت کی پیروی میں کیے جائیں ۔ اس جا معیت کے پیش نظر رسول اللہﷺ نے سلا م میں وَبَرَكَاتُهُ تک اضا فہ کو بر قرار رکھا ہے اور ہمیں بھی اس پر ہی کا ر بند رہنا چا ہیے اس کے بعد اضا فہ کا دروازہ کھو لنا کئی ایک خرا بیوں کے جنم لینے کا با عث ہے جو کہ اتبا ع سنت کے منا فی ہے پس ظاہر یہی ہے کہ وَبَرَكَاتُهُ پر وٙمٙغفِرٙتُهُ کا اضافہ مطلقاً خلافِ سنت ہے اس سے بچنا چاہیے ۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
Post a Comment