Tuesday, January 5, 2021


 قران پاک پڑھنے سے پہلے چومتے اور پیشانی سے لگاتے کیا یہ صحیح ہے

للہ تعالیٰ کی پاک اور مقدس کتاب قرآن مجید کا جتنا ادب و احترام بھی کیا جائے وہ کم ہے ، تاہم ادب و احترام کے بھی وہی طریقے بہتر و افضل ہیں جو رسول اکرمﷺ اور صحابہ کرامؓ سے ثابت ہوں۔ اور جو طریقے آپ سے ثابت نہ ہوں ان سے بچنا ہی بہتر ہے۔ قرآن کو کھولنے سے پہلے ، بعد میں یا پڑھنے سے پہلے یا بعد میں چومنا قرآن و حدیث سے منصوص نہیں ہے ، مانا کہ یہ اظہار ادب کے لئے ہے لیکن ا س طرح کا کوئی ثبوت نبی کریمﷺ یا صحابہؓ سے نہیں ملتا کہ وہ قرآن کھولنے سے پہلے یہ کام کرتے ہوں ۔ اسی طرح اکثر لوگ اس کی عبارت پر ہاتھ پھیر کر چہرہ پر اپنا ہاتھ پھیرتے ہیں جو غیر ثابت شدہ اور دین میں نیا طریقہ ہے ۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا
إِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الأُمُور، فَإِنّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ، وَ كُلَّ بِدْعَةٍ ضَلالَةٌ‘‘
[ صحيح الترغيب والترهيب1/92/34 ]
دین میں نئے نئے کاموں سے بچنا، کیونکہ بے شک دین میں ہر نیا کام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے)۔
واللہ تعالیٰ اعلم

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

 

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search