Tuesday, January 5, 2021



ڈلیوری کے بعد سوا مہینے کے اندر اندر اگر عورت صاف ہو جایے تو کیا عورت نماز پڑھ سکتی
جب خون بند ہو گیا غسل کر کے نماز شروع کر دے چند دن بعد چالیس روز سے قبل اگر خون آنا شروع ہو گیا تو نماز نہ پڑھے پھر جونہی خون بند ہو غسل کر کے نماز شروع کر دے۔
علامہ الشیخ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ اس کے بارے میں کہتے ہیں :
ہاں نفاس والی عورت اگرچالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجائے تو وہ روزہ ،نماز، حج اورعمرہ اداکرسکتی ہےاوراس کے شوہر کے لئے اس سے مباشرت کرنا بھی جائز ہے مثلا اگر وہ بیس دنوں کے بعد پاک ہوجائے تو وہ غسل کرکے نماز،روزہ اداکرسکتی ہے اوراپنے شوہر کے لئے بھی حلال ہوگی اورجوعثمان بن ابی العاص سے مروی ہے کہ انہوں نے اسے مکروہ سمجھا ہے تویہ کراہت تنزیہہ پر محمول ہوگی اوریہ ان کا اجتہاد ہے لیکن اس کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔صحیح بات یہی ہے کہ اگر وہ چالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجائے تو اس میں کوئی حر ج نہیں،اس کی طہارت صحیح ہوگی اوراگر وہ چالیس دنوں کے اندر دوبارہ خون آجائے تو صحیح قول کے مطابق یہ نفاس کا خون شمارہوگا اورحالت طہارت میں اداکیا ہوا روزہ ،نماز اورحج صحیح ہوگا اورحالت طہارت میں اداکی ہوئی کسی عبادت کو دہرانے کی ضرورت نہ ہوگی۔
دیکھیے : فتاویٰ ابن باز

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search