Tuesday, January 5, 2021

Late k Kr Mobile Se Quran Perhna


✍تحریر : مسزانصاری
لیٹ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے میں حرج نہیں ، بسا اوقات انسان کی طبیعت اجازت نہیں دیتی کہ بیٹھ کر قرآن پڑھا جائے ، یا بیماری کی بھی صورت ہو سکتی ، بہرصورت لیٹ کر قرآن پڑھنے کی ممانعت ثابت نہیں
اللہ تعالیٰ خود قرآن میں فرماتا ہے :
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ
جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں
سورۃ آل عمران/ 191
ایک اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِكُمْ
پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہو.
سورۃ النساء / 103
عن عائشة - رضي الله عنها - قالت : " كان رسول الله ﷺ يتكئ في حجري ، فيقرأ القرآن وأنا حائض ".​
صحیح بخاری: کتاب: حیض کے احکام و مسائل (باب: مرد کا حائضہ بیوی کی گود میں قرآن پڑھنا)​
297 . سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں سر رکھ کر قرآن مجید پڑھتے، حالانکہ میں اس وقت حیض والی ہوتی تھی۔​
لہٰذا جب لیٹ کر قرآن پڑھنا کوئی حرج نہیں رکھتا تو موبائل سے ممانعت کی کوئی دلیل باقی نہیں رہتی ۔
اس حوالے سے مزید ذکر کرنا چاہوں گی کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لیٹے لیٹے قرآن پڑھتے ہوئے نیند کا غلبہ ہوا تو قرآن کو ہی تکیہ بنا لیا جاتا ہے ، خبردار !! بلاشبہ قرآن مجید کو تکیہ کےطور پر استعمال کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے لہذا مسلمانوں کےلیے لازم ہے کہ قرآن مجید کو بے حرمتی سے بچائیں اور اس کی حفاظت کا پورا اہتمام کریں
سماحةالشیخ علامہ ابن باز رحمہ اللہ اور الشیخ صالح الفوزان بھی لیٹ کر قرآن پڑھنے کو لا حرج قرار دیتے ہیں
جائز ہے کہ قرآن کریم کی بیٹھ کر کھڑے ہوکر چلتے دوڑتے اور سواری کرتے ہوئے اور پہلو یاپشت کے بل لیٹے ہوئے تلاوت کی جائے۔ لیکن افضل یہ ہےکہ آدمی باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر قلب وقالب کےساتھ متوجہ ہوکر غور وفکر اور تدبر کےساتھ تلاوت کرے تاکہ قرآن مجید سے مکمل استفادہ کیاجاسکے۔
دیکھیے : فتاویٰ اسلامیہ/جلد : 4/صفحہ :21

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه

ALQURAN O HADITHSWITH MRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

 

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search