What is the last time of Fajr prayer?
فجر کی نماز کا آخری وقت کون سا ہے؟
کیا سورج نکلنے سے 2 یا 3 منٹ پہلے پڑھی جا سکتی ہے؟
اور اسی طرح عصر کا آخری وقت کیا ہے؟
اور چاشت کی نماز ظہر سے چند منٹ پہلے پڑھی جا سکتی ہے؟
۔╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼
فجر کا ابتدائی وقت جب فجر طلوع ہو جائے اور آخری وقت جب سورج طلوع ہو جائے اس کے علاوہ بھی کئی ایک احادیث صحیحہ صریحہ موجود ہیں جن سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ فجر کا اول وقت فجر صادق کے طلوع ہونے سے لے کر سورج طلوع ہونے تک ہے
عصر کا وقت غروب آفتاب تک ہے،اس لئے اگر کوئی شخص طلوع آفتاب سےپہلے فجر کی ایک رکعت اسی طرح غروب آفتاب سے پہلے عصر کی ایک رکعت پالیتا ہے تو اس کی بقیہ نماز وقت ادا میں ہی شمارہوگی۔
امام نووی شرح مسلم میں لکھتے ہیں۔
متی خرج وقت الظہر عصیر ظل الشئی مثله غیر الظل الذی یکون عند الزوال دخل وقت العصر
’’یعنی جب ہر چیزکا سایہ چھوڑ کر اس کے برابر ہو جاوے تو ظہر کا وقت چلا جاتا ہے اور عصر کا وقت داخل ہوتا ہے۔ ‘‘
زرقانی علی المؤطا ٔ میں ہے۔
صل الظہر إذا کان ظللك مثلك ای مثل ظللك بغیر ظل ازوال
’’ظہر کی نماز اس وقت پڑھ جب تیرا سایہ اصلی سایہ چھوڑ کر تیرے برابر ہو جائے۔‘‘
شرح مختصر مقنع حنابلہ میں ہے۔
وقت العصر المختار من غیر فصل بینھما ویستموالی مصیر الفیئی مثلیہ بعد فیئی الزوال ای بعد الظل الذی زالت علیہ الشمس
’’مطلب یہ ہے کہ وقت ظہر کے پورا ہونے کے بعد متصل ہی عصر کا مختار وقت شروع ہو جاتا ہے اور سایہ اصلی نکال کر سایہ کے دو مثل ہونے تک رہتا ہے۔ پھر سورج کے ڈوبنے تک عصر کا مکروہ وقت ہے۔
یاد رہے کہ نماز عصر کے بعد غروب آفتاب تک ان اوقات میں ایسے نوافل پڑھنے کی اجازت نہیں ہے جو کسی سبب سے وابستہ نہیں ہیں اور نہ ہی شریعت نے ان کے متعلق کوئی ترغیب دی ہے،البتہ ان اوقات میں فوت شدہ نمازیں ،نمازجنازہ اور ایسے نوافل پڑھے جاسکتے ہیں جو کسی سبب سے وابستہ ہیں اور شریعت نے انہیں کرنے کی ترغیب دی ہے جیسا کہ ‘‘تحیۃ المسجد’’ وغیر
چاشت کی نماز کے لیے گروپ پوسٹ ملاحظہ فرمائیے :
https://m.facebook.com/groups/490657937801649/permalink/1038155889718515/
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ
وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ
بِالصّٙوٙاب
Post a Comment