Wednesday, December 16, 2020

period of menstruation


الســـلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سسٹر حیض کی مدت پوری کرکے غسل کرنے کے ایک ہفتہ کے بعد ہی پھر ایسا ہو جائے جو بلکل کلئیر نہ ہو کہ حیض ہے کی نہیں؟ تو نماز ترک کرنا چاہیے کی نہیں کیا یہ حیض میں ہی شمار ہوگا؟ واضح کر دیجیئے سسٹر۔
۔----------------------------------
وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
اس بارے میں الشیخ محمدصالح المنجد کہتے ہیں :
طہر کے بعد گدلے رنگ کا پانی آنے میں کچھ نہيں ، اور نہ ہی یہ حیض میں شمار ہوتا ہے
طہر کے بعد گدلے رنگ کا پانی آنے میں کچھ نہيں ، اور نہ ہی یہ حیض میں شمار ہوتا ہے ، لھذا آپ کا روز صحیح ہے ایسا پانی آنے کے بعد آپ کے لیے غسل کرنا واجب نہیں کیونکہ ام عطیہ رضي اللہ تعالی عنہا فرماتی ہيں :
( گدلے اورمٹیالے رنگ کے پانی کو طہر کے بعد ہم کچھ بھی شمار نہيں کرتی تھیں ) ۔
سنن ابوداود حدیث نمبر ( 307 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح ابوداود میں اسے صحیح قراردیا ہے ، اورامام بخاری رحمہ اللہ تعالی نے مندرجہ ذیل الفاظ میں روایت کی ہے :
( ہم مٹیالے اورگدلے پانی کو کچھ بھی شمار نہیں کرتی تھیں ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 326 ) ۔
شیخ ابن عثيمین رحمہ اللہ تعالی سے مندرجہ ذيل سوال کیا گيا :
ایک عورت کہتی ہےکہ : اسے حیض آنے کے بعد چھٹے روزمغرب سے رات بارہ بجے تک خون آنا بند ہوگیا تواس نے غسل کیا اوربعد والے دن کا روزہ بھی رکھ لیا تواس کےبعد گدلے رنگ کا پانی آیا توکیا اسے حیض شمار کرے گي حالانکہ اس کی عادتا ماہواری سات دن ہی ہوتی ہے ؟
شیخ رحمہ اللہ تعالی کا جواب تھا :
اس گدلے پانی کو حیض شمار نہیں کیا جائے گا کیونکہ طہر کے بعد آنے والا گدلا پانی کوئي چیز نہيں ، ام عطیہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہيں کہ :
( ہم طہر کے بعد مٹیالے اورگدلے پانی کو کچھ بھی شمار نہیں کرتی تھیں ) اوربخاری شریف کی روایت میں ہے :
( ہم اسے کچھ بھی شمار نہيں کرتی تھیں ) ۔ اس روایت میں طہرکےبعد کا ذکر نہیں کیا گيا ۔
حیض توخون ہوتا ہے نہ کہ مٹیالے اورگدلے رنگ کا پانی ، تواس بنا پر اس عورت کا روزہ صحیح ہوگا چاہے اس دن کا ہو جس میں اس نے یہ پانی دیکھا یا پھر وہ دن جس میں نہ آیا ہو ، اس لیے کہ گدلا پانی حیض نہیں ۔ اھـ
دیکھیں فتاوی الصیام صفحہ نمبر ( 105 ) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وٙالسَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search