Ahl-e-Hadith a cult or a sect?
اہلحدیث مسلک ہے یا فرقہ ؟
۔╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼╼
اہل حدیث قرآن و سنت کی بنیادوں پر متحرک ایک جماعت کانام ہے اور یہ کوئی نئی جماعت نہیں ۔
تمام اہل علم کا نصب العین قرآن و حدیث ہوتا ہے ، لہٰذا جتنی پرانی تاریخ قرآن و حدیث کی ہے اتنی ہی پرانی تاریخ اسکو ماننے والوں کی ہے اور قرآنو حدیث کو ماننے والا ہر شخص ہر جماعت اہل حدیث ہے ۔ لہٰذا اہل حدیث جماعت اس وقت سے ہے جب سے اللہ کا قرآن اور نبیﷺ کا فرمان ہے ۔ اور اسی لیے اہل حدیث جماعت کا انتساب کسی امام یا فقیہ کے بجائے قرآن و حدیث کی طرف ہے ۔
سادہ اور آسان تعریف یہ ہے کہ چونکہ قرآن مجید اور نبیﷺ کے اقوال ، افعال اور تقریر حدیث ہیں تو اس مناسبت سے اہل حدیث کے معنی ہوں گے "صاحب قرآن و حدیث" یعنی قرآن اور نبیﷺ کے احکام پر عمل کرنے والا ۔
اور لقب اہل حدیث، عہد سلف صالحین ، تابعین ، تبع تابعین اور ائمہ اسلام میں مستعمل رہا ہے ۔ واضح ہو کہ سلفی اور اہلحدیث ایک ہی جماعت کا نام ہے ۔ جو اہل حدیث ہے وہ سلفی ہے اور جو سلفی ہے وہ اہل حدیث ہے ۔ امام علامہ البانی رحمہ اللہ علیہ نے ایک بار مسکراتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیا اور فرمایا" الحمد اللہ میں سلفی اور اہلحدیث ہوں اور یہ کہ جس شخص کا منہج سلفیت نہیں وہ حق سے منحرف ہے"
(بحوالہ ماہنامہ سبیل المومنین حیدرآباد اکتوبر 2002ء)
امام محمد فاخر زائر الہ آبادی المتوفی (1164ھ) رحمه الله رحمة واسعة نے کیا خوب فرمایا :
ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
یعنی : ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے،
صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔
: مسزانصاری
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ
وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
Post a Comment