=======
قرأت قرآن کے وقت کن آیات کا جواب دیاجائے اور کیسے دیا جائے ؟ دوران نماز ، نیز فرض نماز اور نفل نماز میں جواب دینے کا کیا حکم ہے ؟باجماعت نمازوں میں اس بابت مقتدی کے لئے کیا حکم ہے ؟
ان تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے راقم الحروف کی کتاب «قرآنی آیات کا جواب ، نماز اور غیر نماز میں» ملاحظہ فرمائیں ۔
اس موضوع پر یہ پہلی مستقل تالیف ہے ، اس سے قبل شاید کسی بھی زبان میں اس موضوع پر کوئی مستقل اور جامع تالیف موجود نہیں ہے۔
✿ کتاب کے شروع میں ایک مقدمہ ہے جس میں ”اعمال“ اور ”فضائل اعمال“ میں ضعیف احادیث کی قبولیت پر قدرے تفصیل سے بحث ہے۔
✿ قرآنی آیات کے جواب سے متعلق واردتمام صحیح روایات یکجا کی گئی ہیں اور انہیں دو قسموں میں بانٹا گیا ہے ، پہلی قسم ان روایات کی ہے جن میں عمومی طور پر جواب دینے کی بات ہے۔اور دوسری قسم ان روایات کی ہے جن میں خاص خاص آیات کے جواب میں مخصوص کلمات کہنے کی بات ہے۔ دوسری قسم میں کل چھ(6) آیات ہیں جن کے جواب سے متعلق صحیح روایات وارد ہیں ان روایات میں دو مرفوع ہیں باقی موقوفات ہیں۔
✿ ہر روایت کے ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کس کا تعلق دوران نماز سے ہے اور کس کا تعلق غیر نماز کی حالت سے ہے ۔
✿ مقتدی کے لئے جواب دینے کے حکم پر الگ سے مفصل بحث موجود ہے۔
✿ عام یا خاص قرآنی آیات کے جواب سے متعلق جتنی بھی ضعیف روایات کتب احادیث یا کتب تفاسیر میں وارد ہیں ، ان سب کی استنادی حالت پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ، یہ روایات تعداد میں کافی زیادہ ہیں لیکن ان سب کا تعلق کل پچیس (25) آیات سے ہے۔آیات کی ترتیب تلاوت کے اعتبار سے ان آیات کو پیش کرکے ان سے متعلقہ روایات پر بحث کی گئی ہے۔
✿ کتاب کے اخیر میں تین صفحات پر پوری کتاب کا خلاصہ ہے جو حضرات مکمل کتاب پڑھے بغیر اجمالی طور پر نتائج بحث دیکھنا چاہیں ان کے لئے ان تین صفحات کا مطالعہ کسی حد تک مفید ہوگا۔
✿ مکمل کتاب 134 صفحات پر مشتمل ہے۔
ابوالفوزان الشیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ
وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
Post a Comment