Thursday, December 10, 2020



اگر جنت کا حجم زمین و آسمان کے برابر ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے تو سوال یہ ہے کہ کہ پھر جہنم کہاں ہوگی

 

جنت آسمانوں میں ہے اس لیے جنت میں داخلہ کے لیے آسمانوں کے دروازوں کا کھلنا اور جنت کے دروازوں کا کھولنا ضروری ہے ۔ جبکہ جہنم زمین میں ہے۔ اللہ ﷯ کا فرمان ذی شان ہے :
ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ
[التين : 5]
پھر ہم نے اسے نیچوں میں سے سب سے نیچے لوٹا دیا۔
اس آیت مبارکہ سے جہنم کا نیچے ہونا معلوم ہوتا ہے۔
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
إِنَّ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّىٰ يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ
ہماری آیتوں کو جھٹلانےوالوں اور ان سے اکڑنے والوں کے لئے نہ تو آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنت میں داخل ہو کیں گے حتیٰ کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے گذر جائے
اس آیت کی تفسیر میں امام ابن کثیررحمہ اللہ نے عنوان لگایا ہے
’’کفار کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھلتے‘‘
سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
إِنَّ الْجَنَّةَ فِي السَّمَاءِ ، وَإِنَّ النَّارَ فِي الْأَرْضِ
بلا شبہ جنت آسمان میں ہے اور جہنم زمین میں ہے ۔
[ مستدرک حاکم : 8698 ]
امام حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور امام ذہبی نے بھی انکی تصحیح میں موافقت فرمائی
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
 
 

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مٙا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ  وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔  ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب وٙالسَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه‎

 

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search