السلام علیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ
نماز جنازہ ادا کرتے وقت اکثر لوگوں کی عادت ہے کہ اپنی جوتی ( چپل) کو نکال کر اسی پر کھڑے ہوکر نماز جنازہ پڑھتے ھیں ۔۔ کیا ایسا کرنا درست ہے ۔۔ شیخ البانی رحمتہ اللہ کا فتوی میں نے پڑھا اس میں کہتے ھیں جوتی کو نکال دینا جب ان میں ناپاکی نھیں لگی ہو پھر اس پر نماز پڑھنا بدعت ہے ۔
مجھ سے تو یہ عمل پہلے ہوچکے ھیں اگر ایسا ہے تو میں کیا کروں مجھے علم نھیں تھا اور اکثر لوگ بھی ایسا کرتے ھیں !!
۔.................................................................................
وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
اس موضوع پر میں آپکی اور میمبرز کی معلومات کے لیے بادلائل شئیرنگ کروں گی ۔ مختصرًا آپ کو بتادوں کہ یہ عمل غلط نہیں ہے ، نماز جنازہ میں بوقت ضرورت مثلاً جوتے چوری ہونے کا ڈر ہو تو ایسا اس لیے ایسا کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں سجود و تشہد نہیں ہوتا تو انسان جوتے ساتھ رکھ کر قیام کر سکتا ہے ، لیکن ایک بات کا خیال رہے کہ جوتے ساتھ لے کر پڑھنا کوئی شریعت نہیں ہے کہ لوگ سہولت ہوتے ہوئے بھی اسے ساتھ لے کر نماز پڑھنا سنت سمجھیں ۔ نیز جوتوں کو رکھنے کا مقام بھی سنیے کہ نماز ادا کرتے وقت جوتا دائیں طرف رکھنا منع ہے البتہ بائیں طرف رکھنا جائز ہے بشرطیکہ بائیں طرف کوئی اورنمازی کھڑا نہ ہو ورنہ اس کے دائیں طرف جوتے ہونگے ۔ لہٰذا اگر آپکے دونوں جانب نمازی ہوں تو آپ کو اپنے پاوں کے بیچ میں ہی رکھنے بہتر ہونگے ۔
ان شاءاللہ آپ کا پچھلے وقتوں میں متعلقہ عمل درست ہوگا آپ پریشان نا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ جانے انجانے کے تمام گناہ ہم سب سے درگزر فرمائے ۔۔۔ اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن
فقط واللہ تعالیٰ
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
Post a Comment