Thursday, December 24, 2020

 


اگر دو آدمی نماز پڑ رہے ھیں ایک امام اور دوسرا مقتدی ھے اور اگر دوران نماز تیسرا آدمی آجاۓ تو کیا امام کو آگے دو قدم نکلنا ھے یا مقتدی کو پیچھے آنا ھے
۔-----------------------
ایک امام اور ایک مقتدی ہونے کی صورت میں مقتدی امام کے دائیں جانب کھڑا ہو اور دو مقتدی ہونے کی صورت میں دونوں امام کے پیچھے کھڑے ہونگے۔ (سنن أبي داود / 611,612 )
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَطَاءٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ فَأَطْلَقَ الْقِرْبَةَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ أَوْكَأَ الْقِرْبَةَ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، ‏‏‏‏‏‏فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ كَمَا تَوَضَّأَ ثُمَّ جِئْتُ، ‏‏‏‏‏‏فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَنِي بِيَمِينِهِ فَأَدَارَنِي مِنْ وَرَائِهِ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ
میں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر رات بسر کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اٹھے، مشک کا منہ کھول کر وضو کیا پھر اس میں ڈاٹ لگا دی، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے، پھر میں بھی اٹھا اور اسی طرح وضو کیا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تھا، پھر میں آ کر آپ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا، تو آپ نے اپنے داہنے ہاتھ سے مجھے پکڑا، اور اپنے پیچھے سے لا کر اپنی داہنی طرف کھڑا کر لیا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔
(سنن أبي داود : رقم : 610 )
جب تیسرا مقتدی آئے گا تو پہلے مقتدی کو پیچھے آکر صف مکمل کرنے ہوگی ۔
امام مالک نافع سے روایت کیا کہ:
"میں عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے ایک نماز میں کھڑا ہوا اور میرے علاوہ اور کوئی نمازی نہ تھا۔تو عبد اللہ نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کر اپنے برابر کر دیا پھر امام مالک(1/170۔179) نے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے روایت کیا۔ وہ فرماتے ہیں میں دوپہر کے وقت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا تو وہ نفل نماز ادا کر رہے تھے ۔ تو میں بھی ان کے پیچھے کھڑا ہو گیا تو انھوں نے مجھے قریب کرتے ہوئے اپنے دائیں جانب برابر کھڑا کر لیا۔ جب ان کا خادم آگیا میں پیچھے ہوا اور ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے صف بنادی۔
مؤطا امام مالک / (1/154) / و سندہ صحیح
فقط واللہ تعالیٰ اعلم

ALQURANO HADITHSWITHMRS. ANSARI

اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ

وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہوَسَلَّمَ

وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔

ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search