ایک ٹی وی پر ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ جس کام سے منع نہ فرمایا ہو و جائز ہے۔ مثلاً وہ یہ کہنے کی کوشش کررہا تھا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا پر منع کیا گیا ہے۔ اسلئے یہ جائز ہے۔رہنمائی فرمائے۔جزاکم اللّٰہ
نہیں دین ساز اور طاغوت پرستی جیسے مسائل پر امت فکری طور پر منقسم اور انتشار کا شکار ہو کر عملی طور پر وہ وہ خرافات کا شکار ہو رہی ہے جن سے نا صرف بحیثیت مسلم قوم ہم آگے بڑھنے کی بجائے سازشیوں اسلام دشمن عناصر اور الحاد کے ہاتھوں بے بسی کے دائرے میں گھوم رہے ہیں۔
احادیث سے یہ بات ثابت ہے کہ ’’نہی‘‘ کی عدم موجودگی خود بخود کسی فعل کو مباح نہیں بنا دیتی۔
ہر وہ عمل جس کے کرنے کی دلیل ہم قرآن و سنت میں نہیں پاتے اسے کرنا حرام ہے ۔
اسی طرح ہر وہ شئے، رواج یا فیشن جو کسی اور مذہب ، نظریے یا قوم کے ساتھ خاص ہو وہ بھی حضور ﷺ کے فرمان کے مطابق اپنانا حرام ہے۔ کیونکہ حدیث مبارکہ ہے : ((من تشبہ بقوم فھو منھم)) (ابوداؤد) ’’جس نے کسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے‘‘
جن کے کرنے کا حکم قرآن و سنت میں وارد نہیں ہوا۔ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا:
میرے طریقہ کو مضبوط پکڑو اور میرے بعد ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقہ کو مضبوط پکڑو اسے دانتوں سے دبالو اور ایجاد کی ہوئی باتوں سے بچو اس لئے کہ ہر ایجاد کی ہوئی بات بدعت ہے
اور ہر بدعت گمراہی ہے
سنن ابن ماجہ / رقم الحدیث : 42/ ابو داؤد ونسائی باسناد حسن
(ومن أَحْدَثَ فی أمرنا ھذا ما لیس منہ فھو رَدٌّ)
(مسلم) ’’
جو کوئی ہمارے حکم( دین) میں کوئی ایساحکم (قانون) داخل کرتا ہے جو اس (دین)میں سے نہیں تو وہ (قانون) مردود ہے‘‘
اور فرمایا:
(من عمل عملاً لیس علیہ أمرنا فھو رَدٌّ)
’’جو کوئی بھی ایک ایسا عمل کرے جس کے (کرنے سے متعلق) ہمارا حکم نہ ہو، تو وہ (عمل) مردود ہے‘‘۔
صحیح المسلم / رقم الحدیث : ۴۴٩٣
نیز فرمایا:
(کُلُّ عَمَلٍ لَیْسَ عَلیْہِ اَمْرُ نَا فَھُوَرَدٌّ)
’’ہرو ہ عمل جس پر ہمارا حکم نہیں، تو وہ مردود ہے۔ ‘‘
صحيح مسلم ، ١٣۴٣/٣
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
( اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مٙا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔ ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب وٙالسَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه)
Post a Comment