Monday, February 10, 2020

Six kalimah of truth (kalmaa)

  چھ کلموں کی حقیقت





أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسمِ اللہِ الرحمٰنِ الرحِیمّ
السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
مروجہ چھ کلمے معنی ک مناسبت سے باقاعدہ الگ الگ عنوان کے تحت مثلا کلمہ تمجید اور رد کفر وغیرہ قرآن وسنت کی نصوص سے بالکل ثابت نہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی معنوی مناسبت ہی کی بنا پر نکاح کے موقع پر بعض جاہل علماء میاں بیوی کو پڑھاتے ہیں صرف کلمہ توحید ورسالت کفر سے اسلام میں داخلہ کے لئے نصا ثابت ہے اس اعتبار سے بقیہ کلمے خود ساختہ ہیں۔جن کی شریعت میں کوئی پابندی نہیں۔(حافظ عبدا لشکور مدنی)
فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ/ج1/ص22
🌏 برصغیر پاک وہند میں شش کلمےکےنام سےچند دعائیہ کلمات اور تسبیحات بہت پابندی سےبچوں کو یاد کروائےجاتےہیں-
اس تحریر میں ہم آپ کےسامنےان کلمات کی حقیقت بیان کرنےکی کوشش کریں گے-
{چھ کلمےجو معروف ہیں درج ذیل⬇ ہیں}
⭐ {پہلا کلمہ طیب}
"لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ"
(ترجمہ) "اللہ کےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں-
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کےرسول ہیں-"
یہ کلمہ 👆 احادیث مبارکہ سےثابت ہے-
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں-
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:-
اللہ تعالیٰ نےاپنی کتاب میں تکبر کرنےوالی ایک قوم کا ذکر کیا ہے- یقینا جب انہیں لاالہ الااللہ کہاجاتا ہے تو وہ تکبر کرتےہیں-اور اللہ تعالیٰ نےفرمایا:-
جب کفر کرنےوالوں نےاپنےدلوں میں جاہلیت والی ضد رکھی- تو اللہ نےاپنا سکون و اطمینان اپنےرسول اور مومنوں پراتارا- اور انکیلئے کلمة التقوی کو لازم قراردیا-اور اسکےزیادہ مستحق اور اہل تھے-اور وہ (کلمة التقوی) ہے
" لّا إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ"
حدیبیہ والےدن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےمدت (مقرر کرنے) والےفیصلےمیں مشرکین سےمعاہدہ کیاتھا- تو مشرکین نےاس کلمہ سےتکبر کیا تھا-
(کتاب الاسماء والصفات للبیہقی-جلد نمبر 1صفحہ نمبر:263حدیث نمبر:195۔ ناشر:مکتبة السوادی، جدة ،الطبعة الأولی)
یہ حدیث👆 بالکل صحیح ہے- اسکی سندکے سارےراوی سچےاورقابل اعتماد ہیں-
۔✧------------------✦✦✦------------------- ✧
⭐{دوسرا کلمہ شہادت کہاجاتا ہےجو ایمان کا
لفظی اقرار ہے}
" اَشْهَدُ اَنْ لاَّ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ،
وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ•"
یہ کلمہ👆 الفاظ کی کمی بیشی کےساتھ احادیث سےثابت ہے اور احادیث میں اسکو پڑھنےکی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا-
"جو شخص دن بھر میں سو مرتبہ یہ دعا پڑھےگا-"👇
" لا إله إلا الله وحده لا شريك له،‏‏‏‏ له الملك،‏‏‏‏ وله الحمد،‏‏‏‏ وهو على كل شىء قدير‏•"
(ترجمہ) نہیں ہےکوئی معبود، سوا اللہ تعالیٰ کے، اسکا کوئی شریک نہیں، ملک اسی کا ہے- اور تمام تعریف اسی کےلیےہے- اور وہ ہر چیز پر قادر ہے-
تو پڑھنےوالےکو دس غلام آزاد کرنےکےبرابر ثواب ملےگا- سو نیکیاں اسکےنامہ اعمال میں لکھی جائیں گی- اور سو برائیاں اس سےمٹا دی جائیں گی- اس روز دن بھر یہ دعا شیطان سےاسکی حفاظت کرتی رہےگی- تاوقتکہ شام ہوجائے-اور کوئی شخص اس سےبہتر عمل لےکر نہ آئےگا- مگر جو اس سےبھی زیادہ یہ کلمہ پڑھ لے-
(بخاری-3293)
۔✧------------------✦✦✦------------------✧
.
⭐ تیسرا کلمہ تمجید کےنام سےمنسوب کیاجاتا ہے-
" سُبْحَانَ ﷲِ، وَالْحَمْد ﷲِ، وَلَآ اِلٰهَ اِلَّااللہُ، وَﷲُ اَکْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲِ الْعَلِيِ الْعَظِيْمِ•"
یہ الفاظ دو الگ الگ مقام پر دو مختلف احادیث میں آئےہیں-
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا-
میں یہ کلمات کہوں-
"سبحان اللہ، الحمداللہ، لاالہ الااللہ، اللہ اکبر•"
تو یہ میرےنزدیک ان سب اشیا سےزیادہ محبوب ہیں- جن سورج طلوع ہوتا ہے-
(یعنی ساری دنیا سےزیادہ محبوب)
(صحیح مسلم)
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سےروایت ہے- کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا-اےعبداللہ بن قیس کلمہ لاحول ولا قوۃ الا بااللہ کہا کرو کیونکہ یہ جنت کےخزانوں میں سےایک خزانہ ہے-
(بخاری ، مسلم)
۔✧------------------✦✦✦------------------✧
⭐ چوتھا کلمہ جس کو توحید کہاجاتا ہے
" لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ﷲُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْی وَيُمِيْتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَّا يَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًا، ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَعَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْر•"
ان میں سےبعض الفاظ قرآن و حدیث کےضرور ہیں- مگر یہ کلمات اس ترتیب کےساتھ ثابت نہیں ہیں-
۔✧------------------✦✦✦------------------✧
⭐ پانچواں کلمہ اِستغفار
" اَسْتَغْفِرُ ﷲَ رَبِّيْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُهُ عَمَدًا اَوْ خَطَاً سِرًّا اَوْ عَلَانِيَةً وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِيْ اَعْلَمُ وَمِنَ الذَّنْبِ الَّذِيْ لَآ اَعْلَمُ، اِنَّکَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ وَسَتَّارُ الْعُيُوْبِ وَغَفَّارُ الذُّنُوْبِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ-"
یہ الفاظ اس ترتیب کےساتھ قرآن وحدیث میں کہیں بھی مذکور نہیں ہیں-
۔✧------------------✦✦✦------------------✧
⭐ چھٹا کلمہ ردِِّ کفر
" اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَيْئًا وَّاَنَا اَعْلَمُ بِهِ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَآ اَعْلَمُ بِهِ تُبْتُ عَنْهُ وَتَبَرَّاْتُ مِنَ الْکُفْرِ وَالشِّرْکِ وَالْکِذْبِ وَالْغِيْبَةِ وَالْبِدْعَةِ وَالنَّمِيْمَةِ وَالْفَوَاحِشِ وَالْبُهْتَانِ وَالْمَعَاصِيْ کُلِّهَا وَاَسْلَمْتُ وَاَقُوْلُ، لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ-"
یہ دعائیہ کلمات ہیں- لیکن قرآن و حدیث سےثابت نہیں- اِن کا مصدر نامعلوم ہے-
۔✧------------------✦✦✦------------------✧
۔👇👇👇
ان چھ کلموں کو برصغیر میں علماء نےمشہور کیا ہے- کیونکہ عوام عربی سےناواقف تھے- لہذا انکو مختصر الفاظ میں دعائیں سکھا دیں-
لیکن ان پر دوام اور سختی سےعمل پیرا ہونےکا ایک نقصان یہ بھی ہوا- کہ جس طرح سورہ یٰس کی فضیلت میں غلو سےکام لیا گیا-
بدعات ایجاد کی گئیں-
نتیجۃً سورة البقرۃ اور سورة الکہف جیسی افضل سورۃ کو لوگوں نےنظر انداز کیا- اور ثابت شدہ فضائل سےبھی محروم ہوگئے-
بلکل اسی طرح یہ مجوزہ چھ کلمےیاد کروانےمیں شدت اور فضیلت میں غلو سےکام لیا گیا- کہ ہمارےبچوں کی اکثریت سیدالاستغفار اور صبح شام کےمسنون اذکار سےمحروم ہو گئی-
ان میں سےزیادہ تر صرف عربی میں بعض قرانی الفاظ پر مشتمل الله کی تعریف پر منبی کلمات ہیں- جن کا کوئی شرعی ثبوت مذکورہ ترتیب اور مذکورہ اسماء کےساتھ نہیں ملتا- انکو جو یاد نہ کرےُ- اس پر کوئی عیب نہیں-
اور جو حدیث میں موجود نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی دعائیں یاد کرےُ- تو وہ بھی بہتر ہے- کلمات میں جو الفاظ و دعائیں ہیں- ان میں سےجو حدیث میں موجود ہیں- اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےثابت ہیں- انکو یاد کر سکتےہیں-
لوگوں میں یہ چیز باور کرائی جارہی ہے-
کہ نعوذ باللہ جس کو یہ چھہ کلمےیاد نہیں- اسکا ایمان کمزور ہے-
کلمےیاد ہونا یا نہ ہونا ایمان کا پیمانہ نہیں- نہ ہی اسکی کوئی اضافی فضیلت ہے-
مسنون کلمات کو اکٹھا کر کےایک مجموعہ بنا دینےپر دو مؤقف ہوسکتےہیں- لیکن اسکو عوام پر تھوپ دینا نری جہالت کےعلاوہ کچھ نہیں-
👈 نوٹ:-
واضح رہے- کہ یہ ترتیب اور تعداد احادیث سےکسی طور پر ثابت نہیں ہیں.
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وٙالسَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only

Start typing and press Enter to search