Mrs Ansari
سب سے افضل صدقہ روٹھے ہوۓ لوگوں کو منانا ہےکیا یہ حدیث ہے
میرے علم میں یہ حدیث اس طرح ہے
حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے افضل صدقہ روٹھے ہوئے لوگوں میں صلح کرادینا ہے۔”
(التر غیب والترہیب، کتاب الادب ،با ب اصلاح بین الناس ،رقم ۶، ج۳ ،ص ۳۲۱)
افضل الصدقة إصلاح ذات البين".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں صلح کروانا نہایت افضل صدقہ ہے۔“
سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/صلح کروانا بھی صدقہ ہے/رقم: 2464
واللہ تعالیٰ اعلم
ALQURAN O HADITHS♥➤WITH MRS. ANSARI
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاح مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ
وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
Post a Comment